پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت بل دوسرے دن ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)  توہين عدالت کي  جس کي تلوارسے يوسف رضا گيلاني تونہ بچ سکے۔ اب يہ اجاپرويزاشرف پربھي لٹک رہي ہے۔ توہین عدالت بل کل منظور ہوا اورآج سپریم کورٹ میں  چیلنج کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ میں صديق بلوچ ايڈووکيٹ نے توہین عدالت بل کے خلاف آئيني درخواست دائر کي۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توہين عدالت کا نيا قانون آئين کے بنيادي ڈھانچے سے متصادم اورمتعدد آئيني شقوں کے منافي ہے۔ درخواست ميں وفاق اور وزارت قانون کو فريق بناياگيا ہے ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو يرقانوني اور غير آئيني قرار دیتے ہوئے توہین عدالت آرڈیننس دوہزاربارہ کو کالعدم قراردیا جائے۔ کل قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے توہین عدالت  بل کے تحت وزیراعظم، گورنر، وفاقی وزیر،پارلیمنٹ کے اراکین اور سرکاری ہلکاروں کو توہین عدالت سے مستثنٰی قراردے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button