پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے ق لیگ کی شہناز شیخ کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد(بیوروچیف) دہری شہریت کیس میں ق لیگ کی رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ کی رکنیت معطل کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے معاونت کے لئے رحمان ملک کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں عدالتی نوٹس پر حاضر نہ ہونے پررکن قومی اسمبلی شہناز شیخ کی رکنیت معطل کردی۔ عدالت نے کہا بظاہر معلوم ہوتا ہے اُن کے پاس دفاع میں کہنے کے لئے کچھ نہیں۔ میڈیا بیان پرطلب کئے گئے وزیر داخلہ رحمن ملک بھی پیش ہوئے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو بتایا ان کے پاس دہری شہریت والوں کی کوئی فہرست نہیں۔ جس پرچیف جسٹس نے کہا ویڈیو موجود ہے جس میں اُنھوں نے کہاتھا عدالت چاہے تو تفصیل فراہم کرسکتا ہوں۔ رحمن ملک نے کہا سنے سنائے کچھ نام یاد ہیں جو چیمبر میں بتاسکتا ہوں۔ ایک موقع پر رحمٰن ملک نے درخواست گزار سے متعلق بات کرنا چاہی تو عدالت نے اُنھیں روک دیا۔اس سے پہلے وفاق نے دہری شہریت سے متعلق جواب جمع کرادیا۔ جس میں رحمان ملک کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیاکہ وزیر داخلہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع ہوا، جس کی تردید شائع کرادی تھی۔ کیس کی سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پی پی سرگرم رہنما فوزیہ وہاب سخت علیل، آئی سی یو منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker