پاکستان

اسلام آباد:بابر اعوان کو مہلت مل گئی،10اپریل کوفرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد( بیوروچیف) سپریم کورٹ میں آج توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء بابراعوان کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔ بابر اعوان کے خلاف کارروائی اٹارنی جنرل کی عد م موجودگی کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکی۔ اس موقع پر علی ظفرایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضہ ہے کہ فرم جرم عائد ہوتے وقت اٹارنی جنرل موجود ہوں۔ کیس کی سماعت اب 10اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں یکم دسمبر کو میموگیٹ کیس کی پہلی سماعت پر بابراعوان کو دیگر حکومتی شخصیات کے ہمراہ عدلیہ کے خلاف ہتک آمیز نیوزکانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا ،اسی مقدمہ میں بابراعوان کا وکالت لائسنس بھی معطل ہے، پہلے دو رکنی بنچ اس مقدمہ کی سماعت کرتا رہا ، آج جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کرنا تھی، اس مقدمہ میں بابراعوان نے علی ظفر کو اپنا وکیل مقرر کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے،شدت3.4تھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker