پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل در آمد کیا جائے،اسلم رئیسانی

کوئٹہ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیانی نے ہدایت کی ہے کہ اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم پر قابو پانے اور ان جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات پر تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عملدرآمد کیا جائے۔ یہ ہدایات وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان اور کمشنر کوئٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اے اور بی ایریا کی تفریق سے قطع نظر مشترکہ کاروائی کریں اور ان کارروائیوں کے دارون سماج دشمن عناصر کے ٹھکانوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker