پاکستانتازہ ترین

نااہل وزیراعظم کے فیصلوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستانی عدالت کی جانب سے نااہل قرار دے کر برطرف کیے جانے والے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل سے 19ج ون تک احکامات کو تحفظ دینے کے لیے جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت عظمی میں دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر نے آرڈیننس جاری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی لہٰذا آرڈیننس منسوخ کیا جائے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھاکہ آئینی اختیار سے تجاوز مواخذے کی زد میں آتاہے۔صدر کے اس اقدام کے خلافآرٹیکل 47کے تحت مواخذے سے متعلق حکم نامہ جاری کیا جائے۔ واضح رہے کہ صدارتی آرڈیننس میں یوسف رضا گیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 26اپریل سے 19جون تک کیے گئے اقدامات، جاری کیے گئے احکامات، کسی بھی معاملے میں صدر کو دی گئی ایڈوائس، تقرریاں، ایس آر اوز اور پارلیمانی امور قانونی اور درست ہوںگے۔ آرڈیننس کے تحت یوسف رضا گیلانی کے 26اپریل تا 19جون تک کے اقدامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا اور نہ اس کے خلاف کسی عدالت میں رٹ کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو انیس جون کو سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے 26اپریل سے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد ان کے 19جون تک کے اقدامات کی آئینی حیثیت پر شکوک و شبہات اٹھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’اورہم نے آپ کے ذکرکوبلندکردیا‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker