اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمد سے متعلق وزیراعظم سے جواب طلب کرلیاہے اور کیس کی سماعت12جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم سے پوچھ کر عدالت کو جواب بتائیں۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سابقہ وزیراعظم کو اس کیس میں سزا ہوئی، توقع ہے کہ نئے وزیراعظم ، عدالتی حکم پر عمل کرینگے۔
You must be logged in to post a comment.