پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی کی بندش کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر

لاہور(نمائندہ خصوصی) نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں نیٹو سپلائی مستقل بند کرنے کاحکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹرظفراللہ خان نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ نیٹو سپلائی کی وجہ سے پاکستان میں منشیات اوراسلحہ کی بھرمارہوئی اورملک میں لاقانونیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ، بعض حصوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کوبھی تقویت ملی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیٹو سپلائی کی بندش کے حوالے سے پارلیمنٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی : سی این جی اسٹیشن پر دھماکہ ،تین افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker