پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ، آج ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوگی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے آج ایفیڈرین کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر کو لازمی پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ علی موسٰی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ ارسلان افتخار نظرثانی کیس کی سماعت بھی جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی خصوصی بینچ آج کریگا۔ ارسلان افتخار کیس میں بھی عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی آخری مہلت دی ہوئی ہے۔ آٹھ اگست کو اہم ترین این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی خصوصی بینچ قائم کیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔ یہ بینچ سماعت کے دوران سوئس حکام کو خط لکھنے پر رپورٹ طلب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button