پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل عرفان قادر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل عرفان قادر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اٹارنی جنرل دوہری شہریت کے فیصلے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔درخواست گزار محمود اختر نقوی نے اٹارنی جنرل کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے اور انہیں بحیثیت لا آفیسر عدالت میں پیش ہونے پر پابندی عائد کردی جائے۔ توہین عدالت کی درخواست میں عدالت سے فریق کے خلاف توہین عادلت کی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اپنی پہچان کی تلاش !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker