اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے سول سرونٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کسی بھی غیرقانونی احکامات کو ماننے سے انکارکر دیں۔چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انیتہ تراب کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین غیر قانونی احکامات ماننے سے انکارکرتے ہوئے اس کی وجہ بھی تحریرکریں،تمام سرکاری ملازمین،افسران آئین ،قانون کی پابندی کریں،کسی کو اوایس ڈی بغیروجہ نہیں بنایا جاسکتا،ملازمین کی ترقی،تعیناتی قانون کے دائرے میں رہ کی جائیں،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی توہین عدالت سمجھی جائے گی ، تبادلہ ، تقرری کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے ،عدالتیں اس وقت تک حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں جب تک وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں ،تقرری،پرومیشن کی میعادکا فیصلہ جبرانہیں ہونا چاہئے ،سپریم کورٹ نے تمام وفاقی سیکرٹریزکو حکم دیا ہے کہ صوبائی سیکرٹریز کوفیصلہ سے آگاہ کیا جائے۔
You must be logged in to post a comment.