پاکستانتازہ ترین

توقیر صادق بیرون ملک فرار، ملکی مشینری کیلئے شرم کا مقام ہے: سپریم کورٹ

supreem courtاسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توقیر صادق بیرون ملک فرار ہوگیا اور یہ ملکی مشینری کے لیے شرم کا مقام ہے۔ پیر کے روز اوگرا عملدر آمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔ آئی جی پنجاب نے رپورٹ پیش کی کہ توقیر صادق کی فیملی نیپال چلی گئی ہے شاید توقیر صادق بھی نیپال فرار ہوگیا ہو اور اس کی گرفتاری کے لیے مشترکہ ٹیم نیپال بھجوادی جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ ائیر پورٹ پر کیمرے لگے ہوتے ہیں توقیر صادق کیسے نیپال چلا گیا۔ آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ ایئر پورٹ پر پولیس نے ایف آئی اے تعینات ہوتی ہے۔ جسٹس جواد نے مزید کہا کہ نیپال جو ٹیم بھجوائی ہے اس نے آپ کو اب تک کیا رپورٹ دی ہے جس پر آئی جی پنجاب کوئی جواب نہیں دے سکے اور خاموش رہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ آپ توقیر صادق کی گرفتاری کی رپورٹ دیں گے۔ جسٹس جواد نے مزید استفسار کیا کہ توقیر صادق کی فیملی کون سی ایئر لائن کی پرواز سے نیپال گئی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ایئرپورٹ کے کیمروں اور فنگر پرنٹس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  11سالہ بچی کراچی سے اغواء ہوکرجتوئی پہنچ گئی ،مسلسل زیادتی کانشانہ بنتی رہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker