پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت

supreem courtاسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کے دروان چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ عدالت کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس کی کیا سرگرمیاں ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ مشینری تیار ہے حکومت کا حکم ملتے ہی الیکشن ہونے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کس کی کیا سرگرمیاں ہیں۔ عدالت کواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے جو اسے پورا کرنا ہو گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریاں جاری رکھے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ حکومت نے عدالتی فیصلے پر کیا عمل در آمد کیا جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کرا نے کے لیے مہلت مانگی۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

یہ بھی پڑھیں  گوادر:ایس ایچ او نے دو ماہ کی کارکردگی صحافیوں کے سامنے پیش کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker