پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ: نیب سےکرپشن کے50بڑے مقدمات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے نیب سے مالی بدعنوانی،اراضی اسکینڈل اوراختیارات کے غلط استعمال کے پچاس بڑے کیسزکی تفصیلات طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ میں نیب کارکردگی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےنیب سے بدعنوانی کے پچاس بڑے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگ بدعنوانی کی شکایات کیلئے رینجرز،پولیس اور میڈیا کے پاس جاتے ہیں، لیکن نیب کے پاس جانا پسند نہیں کرتے،مقدمے کی سماعت سات جولائی کوہوگی۔ سپریم کورٹ میں مسلم کمرشل بینک کی نجکاری سے متعلق اسد کھرل کی درخواست میں کہاگیا ہے کہ نیب حکام عدالت کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ کیا نیب بڑے فراڈیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے،سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو عدالتوں سے مقدمات نیب منتقل کرانےوالوں کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت کیس،گیلانی کافیصلے کیخلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker