پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے،فخرالدین جی ابراہیم

chief electionاسلام آباد(بیوروچیف) چیف الیکشن کمشنرنے ڈاکٹرطاہرالقادری کی پٹیشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے، نادہندگان کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ الیکشن کمیشن نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر بھی پابندی لگادی۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن اور ایف بی آر، اسٹیٹ بینک کے اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ سے اسی فیصلےکی توقع تھی،عدالت کا فیصلہ الیکشن کمیشن پراعتماد کا اظہار ہے، چیف الیکشن کمشنرنے مزید کہا کہ ہم بھی مقررہ وقت پرانتخابات چاہتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہو اجس میں ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک نے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک حکام کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔اور الیکشن کمشن درکار سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیٹو سپلائی ہم بندکرتے تودہشت گرد کہاجاتا تحریک انصاف نے ایسا کیا توڈالروں کی بارش،مولانا فضل الرحمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker