پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ، نجی چینلز پر فحاشی روکنے کے اقدامات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے پیمرا سے فحاشی کی واضح تعریف طے کرنے اور نجی ٹی وی چینلز پر فحاشی روکنے کے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اس مقدمہ میں چینل مالکان اور کیبل آپریٹرز کو بھی فریق بنالیا گیا ہے چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چینلز پر فحاشی کے خلاف دائر درخواستوں کے مقدمہ کی سماعت کی، عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ تمام فریقین سے مشاورت کرکے ، فحاشی کی واضح تعریف متعین کرے اور فحاشی روکنے کے اقدام بھی طے کرکے چار ہفتوں میں رپورٹ ، عدالت کو جمع کرائے، یہ رپورٹ مقدمہ کے دیگر فریقین کو دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اس مقدمہ میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کیبل آپریٹرز کو بھی فریق بننے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پروفیسر غفور احمد پاکستان کے عظیم سیاسی؍دینی رہنما !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker