پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا نیب سے سابق چیئرمین اوگرا کےوارنٹ گرفتاری کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ نے نیب سے سابق چئرمین اوگرا توقیر صادق کے وارنٹ گرفتاری کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے اوگرا کرپشن کیس میں نیب کے بدعنوان افسروں کے خلاف کارروائی کیلئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مدد مانگی ہے۔ سپریم کورٹ میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ توقیر صادق کے بیرون ملک فرار میں کس کس کا کردار تھا؟انھوں نے پراسیکوٹرنیب وقاص قدیر ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادارے میں کرپشن ہوئی ہے توانھیں معاملہ دیکھنا چاہیئے۔کرپشن روکنے کیلئے نیب کاکردار چوکیدار کا ہے۔ کرپشن ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ پراسیکیوٹر نیب  نے عدالت کو بتایا کہ توقیرصادق کے وارنٹ قانونی طریقہ کار کے مطابق جاری نہیں ہوئے تھے۔ عدالت سوال کیا کہ ایسا ہے تونیب کے جس افسر نے طریقہ کار سے ہٹ کر وارنٹ جاری کیا اسکے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ وارنٹ کے اجراء کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کریں کہ نیب میں بدعنوانی کی تحقیقات کسی ادارے سے کرائی جائے؟۔ مقدمے کےدرخواست گزار محمد یاسین نے موقف اختیار کیا تھا کہ توقیر صادق نے نجی ٹی وی کے دو پروگرام میں عدلیہ اور معزز ججوں کی توہین کی۔ سپریم کورٹ نے مبینہ توہین عدالت کے پروگراموں کے حوالے سے درخواست گزار سے ٹرانسکرپٹ تیس ستمبر کو طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : حکومتی ایوانوں میں علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے . فرید احمد پراچہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker