پاکستانتازہ ترین

حکومت آئی پی پیز کو کتنی رقم ادا کرسکتی ہے،سپریم کورٹ کا استفسار

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے نجی شعبہ کے تھرمل بجلی گھروں کو بقایاجات کی ادائیگی کے مقدمہ میں حکومت سے پوچھا ہے کہ وہ ان آئی پی پیز کو کتنی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔ جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بینچ نے آٹھ آئی پیز کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت کی، آئی پی پیز کے وکلاء منیر اے ملک اور حامد خان نے دلائل میں کہاکہ حکومت نے ادائیگی کیلئے ستمبر 2011ء کے معاہدہ پر بھی عمل نہیں کیا، ٹھیک ہے حکومت کو مشکلات ہیں لیکن آئی پی پیز بھی دباوٴ میں ہیں،حکومت نے آئی پی پیز کے 62 ارب ادا کرنے ہیں، عدالت میں پیش اٹارنی جنرل نے کہاکہ بقایاجات کی رقم 38 ارب روپے ہے، اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو کہاکہ وہ حکومت سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ ، آئی پی پیز کو کتنی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے، بعد میں مقدمہ کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:چڑھتے سورج کے پجاریوں کیلئےمسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں، عاشق حسین کرمانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker