پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ: صوبوں کو 3مئی تک بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کرنیکا حکم

کوئٹہ (بیوروچیف)  سپریم کورٹ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کو آئین کی خلاف وزری قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ چاروں صوبے 3 مئی تک الیکشن کے انعقاد کی تاریخ طے کرلیں، سپریم کورٹ نے بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے 71 افراد کو بازیاب کرکے 2 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات بھی دے دئیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان کیس کی سماعت کی۔ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے 4 افراد کو بازیاب کراکے کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو صوبے سے لاپتہ ہونے والے 71 افراد کو بازیاب کراکے پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کہاں بہتر ہوئی ہے؟ گذشتہ روز کوئٹہ سے ایک این جی او کے ڈاکٹر کی لاش ملی، ایک وکیل بھی اغوا ہوا، ڈاکٹر کی لاش جنیوا جائے گی تو کیا پیغام ملے گا۔ عدالت کو بتایا جائے 6 اپریل کے بعد کتنے لوگ اغواء ہوئے اور کتنے ملے؟ ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ صوبے میں مسخ شدہ لاشوں کا ذمہ دار کون ہے، اس سے نفرتیں پھیل رہی ہیں۔ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چاروں صوبوں کی جانب سے صوبائی ایڈووکیٹس جنرل کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رپورٹ کا جائزہ لے کر یہ دکھائی نہیں دیتا کہ 2013ء میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوسکیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے اور ہم آئین کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے خلاف اگر کسی نے پٹیشن دائر کردی تو یہ حکومت چلی جائے گی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کام نہ کرانے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں 6 اراکین صوبائی اسمبلی ہیں مگر شہر کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا، ان ایم پی ایز کو ملنے والی رقم کا آڈٹ کراکے 2مئی کو پیش کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ:یونائیٹڈ بنک میں ڈکیتی ،افغان ڈکیت گروہ کی اندھا دھند فائرنگ سے ایس ایچ تھانہ سٹی شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker