پاکستانتازہ ترین

لاپتہ افراد،سریاب روڈسےلاپتہ4افراد بازیاب،آج عدالت میں پیش کیاجائیگا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے سات افراد کو آج بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا، بصورت دیگر آئی جی بلوچستان کو معطل کردیا جائے گا۔ جس کے بعد سریاب روڈ سے لاپتہ ہونے والے 7 افراد میں سے 4 افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے جنہیں آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  آئی جی پولیس کو سریاب سے لاپتہ سات افراد کو آج  پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔عدالت نے مستونگ میں دو افراد کے قتل میں ایف سی کے ملوث ہونے سے متعلق آئی جی ایف سی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزیر داخلہ سے اغوا برائے تاوان کے واقعات میں ملوث وزرا کے نام لے کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر یکم مارچ کو سریاب سے لاپتہ ہونے والے سات افراد کو آج تک بازیاب نہ کیا گیا تو آئی جی پولیس اور دیگر افسران کو معطل کردیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل مکمل تفصیلات کے ساتھ آج عدالت میں حاضر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker