پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے زرداری اور بلاول کی تقاریر کا متن طلب کر لیا

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی تقاریر کا متن حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپریم نے یہ ہدایت تقاریر سے متعلق شائع شدہ خبروں کے بارے میں پیش کردہ نوٹ کی روشنی میں جاری کیں۔  صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقاریر میں بھٹو ریفرنس کی سماعت نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے بطور ادارہ  ۔۔۔ فیصلے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔  عدلیہ سے متعلق ہر خبر ایک نوٹ کی شکل میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ جس پر کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مجاز اتھارٹی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسامہ کی فیملی جہاں چاہے گی، بھجوادیں گے، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker