پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خط کو پٹیشن میں تبدیل کردیا

supreme courtسپریم کورٹ(مانیٹرینگ سیل) نے رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے لکھے گئے خط کو پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے سماعت گیارہ مارچ کو مقرر کردی ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس میں اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ صاف شفاف تحقیقات کے لیے شعیب سڈل کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کیا جائے۔ وزیراعظم نے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ہر قسم کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ ان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ رینٹل پاور میں ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈا ہیں۔ وہ ایسے الزامات کو ریاست کی بدنامی سمجھتے ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ انہوں نے کبھی بھی نیب کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خط کے مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد اسے پیٹیشن میں تبدیل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کردیا اور پٹیشن کی سماعت گیارہ مارچ کو مقرر کردی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود یا وکیل کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button