پاکستانتازہ ترین

شہید کی تعریف کرنے سے ڈر لگتا ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ

supreme-court-pakistanاسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ میں منچھر جھیل میں آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری اور اڈیڈووکیٹ سندھ کے درمیان دلچسب مکالمہ ہوا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ آلودہ پانی سے سیکڑوں لوگ مر گئے، کیا وہ شہید ہیں یا نہیں، اس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ شہید کی تعریف کرنے سے ڈر لگتا ہے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ منچھر جھیل سے متعلق تصاویر دیکھی ہیں، لوگوں کی حالت دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں،سندھ حکومت لوگوں کی حالت زار کو دیکھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button