پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نےبجلی گھرکےواجبات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری پانی و بجلی اور اٹارنی جنرل کو نوٹسزجاری کردیئے

supreme-court-pakistanاسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی شعبے میں بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھر کے واجبات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری پانی و بجلی اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور سماعت منگل تک ملتوی کردی ہے ۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی اس دوران کرائے کے بجلی گھر کی جانب سے خالد انور پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے بیان حلفی دیا تھا کہ جو رینٹل پاور بجلی پیدا کررہے ہیں ان کو ادائیگیاں کردی جائینگی ہم بجلی بھی فراہم کررہے اور حکومت ادائیگی نہیں کررہی ہے اس لئے بجلی کا بحران ہے ویسے بھی عدالت نے بھی حکم دیا تھا کہ اس حوالے سے ادائیگیاں کی جائیں مگر تاحال ادائیگی نہیں کی گئی اس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری پانی و بجلی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button