پاکستان

سپریم کورٹ: ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)سپریم کورٹ نے موجودہ ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب روکنے کا حکم دیدیا ہے اور ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی معطلی روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئےانہیں انتخاب کی توثیق کیلئے چھ فروری تک مہلت دیدی ہے۔جعلی ووٹرلسٹوں سے متعلق عمران خان اور دیگر کی درخواستوں پر فیصلے میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بوگس ووٹرلسٹوں پر ہونے والے انتخابات کو شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی نامکمل الیکشن کمشین کے ذریعے ہونے والے ضمنی انتخابات آئینی تصور کیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کو ووٹر لستوں کی درستگی کے لیے تیئس فروری کا وقت پہلے ہی دیا جاچکا ہے، اس میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار چھ فروری تک انتخاب کی توثیق کیلئے کوئی اقدام کرلیں دوسری صورت میں ان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی ملے یا نہ ملے 4 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker