پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ:کراچی بد امنی کیس کی سماعت جاری

supreme courtسپریم کورٹ (مانیٹرینگ سیل)کراچی رجسٹری میں بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے آئی جی سندھ اور پولیس حکام تفتیشی افسران کی صحیح تعداد سے لاعلم ہیں اورعدالت کے سوال کا جواب نہیں دے سکے۔ لارجر بینچ کا کہنا ہے حالات یہی ہیں تو نہیں لگتا صورتحال بہتر ہو گی۔کراچی بدامنی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو لارجر بینچ نے شہر میں لاقانونیت پر برہمی کااظہارکرتےہوئے حکام سے استفسارکیا شہری خوف و دہشت کا شکار ہیں کیا ان حالات میں شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں، لوگوں کی زندگی محفوظ نہیں تو بتائیں کون ذمہ دار ہے اور کس کا احتساب ہونا چاہیئے، جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس میں کہا اشتہار دے دیاجائے کراچی کے شہری اپنے رسک پر باہر نکلیں اور بچوں کو امام ضامن باندھ کر گھر سے باہر نکالیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے پوچھاکراچی میں کتنے تفتیشی افسر ہیں، آئی جی سندھ اور پولیس حکام تفتیشی افسران کی صحیح تعداد سے لاعلم ہیں اور وہ سوال کا جواب نہیں دے سکے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے بتایا کراچی میں ایک سو انسٹھ تفتیشی افسر ہیں۔ کراچی چیف پولیس افسراقبال محمود نے بتایا ایک ہزار شہریوں پر ایک پولیس اہلکار ہے ہمیں نفری کی کمی کا سامنا ہے، جس پر عدالت نے کہا جو حالات بتائے جارہے ہیں لگتا نہیں امن و امان کی صورتحال میں کوئی بہتری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  پیاری زینب ۔۔۔میں حرف حرف شرمندہ ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker