پاکستانتازہ ترین

’’ نئے سال کے آغاز پر پہلی دہشتگردی ‘‘

swabiصوابی(مانیٹرنگ سیل) نئے سال کے آغاز پر دہشتگردی کی پہلی واردات میں صوابی میں نامعلوم افراد نے این جی او کی ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق این جی او اہلکاروں کی گاڑی صوابی کے علاقے تحصیل چھوٹا لاہور سے شیر افضل پانڈہ میں واقع کمیونٹی سنٹر سے واپس جارہی تھی کہ انبار انٹر چینج کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈی پی او صوابی عبدالرشید نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انبار انٹر چینج کے قریب اس وقت پیش آیا مقامی این جی او کے اہلکار چھٹی کرکے اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے جاں بحق ا فراد سکول کے ٹیچرتھے انہوں نے کہا کہ بعض این جی او کے پاس اپنی بھی سکیورٹی ہوتی ہے واقعہ کے بعد علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  فلپائن : منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker