تازہ ترینعلاقائی

سوات:دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش میں ہے، میجر جنرل غلام قمر

swatسوات(مانیترنگ سیل)جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل غلام قمر نے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش میں ہے، سوات بھی ان کے اہداف میں شامل ہے جس کے لئے ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔وہ ڈیو ہیڈ کوارٹر خوازہ خیلہ میں مالاکنڈ ایڈوائزری کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈی سی اوز، ڈی پی اوز، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، افضل خان لالا،فوجی افسران اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مستقل قیام امن کے حوالے سے تجاوزات پیش کی گئی۔میجر جنرل غلام قمر نے کہا کہ شدت پسند افغانستان سے براستہ دیر سوات میں داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے ،جہاں پر اب تک شدت پسندوں نے 123حملے کئے مگر ہم نے وہ ناکام بنا دئے ،انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں260شدت پسند مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب شدت پسند براستہ دیر سوات میں داخل نہیں ہو سکتے اسلئے اب وہ خیبر،اور بونیر کے راستوں سے سوات میں داخلے کی کوشش کریں گے جس کے لئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان سوات نے اکیلے جتنے بھی کارروائیاں کی وہ سب ناکام بنا دی گئی اب وہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مل کر ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور ان کے اہداف میں ملاکند ڈویژن خصوصاً سوات بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری صفوں میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاسوات میں جتنے بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئی ہے ان سب میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی یافتہ کام بھی تیزی سے جاری ہے، نومبر کے مہینے میں کالام روڈ کی تعمیر مکمل کر دی جائیگی، جبکہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر بھی جلد از جلد شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیر میں21نئے پلوں کی تعمیر جاری ہے ۔ویمن ووکیشنل سنٹروں کے لئے حکومت نے5ملین کے فنڈ فراہم کئے ہے جو بہت جلد ان سنٹروں کے لئے دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر ملاکنڈ دویژن کے جوانوں کو آرمی میں بھرتی کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں امن پولیس، عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، اس امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک مٹھی کی مانندہے اور ہمیں مل اپنے علاقے میں مستقل قیام امن کے لئے جدو جہد کرنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیرعثمان غنی مرکزی شوریٰ کے رکن منتخب ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker