تازہ ترینعلاقائی

سوات:خانہ بدوش خواتین کا کھلے عام جسم فروشی کا مکروہ دھندہ جاری

swatسوات(نامہ نگار)فضا گھٹ کے قریب خانہ بدوش خواتین کا کھلے عا م جسم فروشی کا مکروہ دھندہ جاری ،خانہ بدوش کی قائم خیمہ بستی ضجسم فروشی کامرکز بن گیا، راہ چلتے افراد کو کھلے عام دعوت گناہ دینے لگی ،نوجوان نسل بے راہ روی کاشکار ،پولیس نے چھپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر فضاگھٹ کے قریب خانہ بدوش خاندان نے خیمہ بستی قائم کرلی ہے زرائع کے مطابق خانہ بدوش خواتین مبینہ طور پر اس خیمہ بستی کورات میں جسم فروشی کے لئے استعمال کررہی ہے جبکہ دن کو وہ ورکشاپس میں جاکر یا راہ چلتے افراد کوبھیک مانگنے کی آڑ میں لوگوں کو کھلے عام دعوت ہے زرائع کے مطابق ان خانہ بدوش خواتین کا ایک گروہ لوگوں کے گھروں میں جاکر بھی چوری چکاری کے واردتیں کرتی ہے ان خانہ بدوشوں کے خلاف چند ماہ قبل پولیس نے گرینڈ اپریشن کرکے ان کو سوات بدر کیا تھا تاہم پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے یہ خانہ بدوش خواتین اور اُن کے خاندان کے دیگر افراد دوبارہ آکر آبا ہوگئے ہیں اور اُنہوں نے مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں مکروہ دھندہ دوبارہ شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button