
سوات(نامہ نگار)کالام پولیس کی کارراوائی ،اشتہاری مجرم گرفتار ،قبضے سے اسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق اپردیر کا رہائشی اشتہاری مجرم نظیف اللہ ولد نجم جو کہ کالاکو ٹ پولیس کو قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا کو کالام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخت زادہ نے ایک کارراوائی میں گرفتا ر کرلیا ہے زرائع کے مطابق مجر کے قبضے سے ایک عدد رائفل بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔