تازہ ترینعلاقائی

سوات میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کی تقریبات جوش و خروش سے منائی

swatسوات(نامہ نگار)ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کی تقریبات جوش و خروش سے منائی ،کرسمس کی بڑی تقریب مینگورہ کے مقامی چرچ میں منعقد ہوئی جس میں سوات کے مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی عبادات کی گئی اور دعائیہ گیت گائے گئے جبکہ مسیحی برادری نے ایک دوسرے میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔اس موقع پر بشپ آف سوات سیمو ویل نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور دیگر مسائل خدا سے دوری کی وجہ سے ہیں اگر ہم خدا سے اپنا رابطہ عبادت کے ذریعے قائم رکھے تو ہم پر یہ عذاب کم ہو سکتا ہے۔کرسمس کی تقریب میں پاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی۔میجر صدیق نے پاک فوج کی جانب سے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کئے اور کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ملک میں امن و امان و سلامتی کے لئے دعائیں مانگیں گئیں۔تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں  سوات:سکول میں چوکیدارسےبندوق چل گئی،4طالبات زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker