تازہ ترینعلاقائی

سوات:بجلی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، جل کرخاکستر

swatسوات(نامہ نگار) مٹہ کے علاقے کالا کوٹ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے چار کمروں پر مشتمل گھر جل کر خاکستر ہو گیا ۔سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے نوخارہ کالا کوٹ میں محمد اسحاق ولد غازی خان کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چار کمروں پر مشتمل پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے گھر کے تمام افراد کو با حفاظت باہر نکال کر ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ مالک مکان کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ سے لگی جس سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے اور تقریباً سولہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button