تازہ ترینعلاقائی

منگلور،چارباغ ،مالم جبہ ،سنگوٹہ اور دکوڑک میں شام4بجے سے صبح 6بجے تک کرفیونافذ

swatسوات ( نامہ نگار)منگلور ،چارباغ ،مالم جبہ ،سنگوٹہ اور دکوڑک میں شام چار بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ ،پولیس نے ان علاقوں میں کرفیوکے نفاذ کے اعلانات جاری کردئیے ،کرفیو کے اعلانات کے بعد لوگوں نے بازار بند کردیئے ،مقامی آئی ایس پی آر نے کرفیو کے نفاذ کی تردید کردی ،کسی قسم کا کرفیو نافذ نہیں ہے ترجمان پاک فوج کرنل ذیشان تفصیلا ت کے مطابق منگلورامن کمیٹی کے سربراہ سردار عالم کے قتل کے بعد منگلو ر اور اس پاس کے علاقوں میں حالات کشیدہ ہے اور سنگوٹہ ،منگلو ر ، چار باغ ،دکوڑک او ر مالم جبہ تک پولیس نے اعلانات کرکے کر فیو نافذ کردی پولیس زرائع کے مطابق کرفیو شام چار بجے سے صبح چھ بجے تک نافذ رہیگی ان علاقوں میں کرفیو کے اعلانات کے بعد لوگوں نے تما م کاروباری مراکز بند کردیئے اور سڑک سے ٹریفک بھی غائب رہی ادھر جب کرفیو کے نفاذ کے بارے سوات میں پاک فوج کے ترجمان کرنل ذیشان سے رابطہ کیاگیا تو اُنہوں نے ان علاقوں میں کرفیوکے نفاذ کی سختی سے تردید کی اور کہاکہ کہیں پر بھی کرفیو نافذ نہیں ہے اور کرفیو کے بارے اطلاعات افواہیں ہے

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:بیرونی قرضے ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ڈاکٹرامجدوحید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker