تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:جھوٹ اورلوٹ مارکی سیاست کا دورختم ہونے والا ہے،عبدالستار واہلہ

ptiاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ساہیوال ڈویژن کے نائب صدر حاجی عبدالستار واہلہ نے کہا ہے کہ عوام مایوس نہ ہوں جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کا دور ختم ہونے والا ہے، کرپٹ ٹولہ عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ایک دوسرے کا چہرہ نوچ رہا ہے عوام موجودہ حکمرانوں کی شعبدہ بازیوں کو بہت اچھی طرح دیکھ رہے جو پانچ سال شب خون مارنے والوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے آئندہ انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عبدالستار واہلہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ایسے امیدوار میدان میں اتارے گی جو ملکی استحکام اور عوامی فلاح کا جذبہ رکھتا ہو لوٹ مار کی سیاست کرنیوالوں کیلئے عوام اور تحریک انصاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی تو عوام کا شدید ردعمل سامنے آگئے گا۔شفاف انتخابات سے ہی ملک مختلف مسائلوں سے نکل سکتا ہے تحریک انصاف اقتدار میں آتے ہی توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی توانائی بحران پر قابو پائے بغیر بیروزگاری پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔توانائی بحران اور بیروزگاری پر قابو پانے سے دیگر مسائل خود بخود ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 70 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کردی وہی رقم اگر توانائی بحران کے خاتمے کیلئے خرچ کی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔ پیپلز پارٹی نے خطیر رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر خرچ کرکے عوام کو بھکاری بنادیا، دونوں جماعتوں نے ایسے پروگرام کو عملی جامہ پہنایا جس سے ان کی دولت میں اضافہ ہوسکے۔انہیں عوام کے معیار زندگی سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ایک جذبے کے ساتھ میدان سیاست میں ہیں عمران خان ہی ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکالیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button