تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ(ن) کا وطیرہ ہے کہ غلطی خود کرتے ہیں اورملبہ بیوروکریسی پر ڈالتے ہیں: سید چن شاہ کاظمی

ٹیکسلا ( نامہ نگار)ممبر پنجاب کونسل تحریک انصاف سید چن شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ہمیشہ یہ وطیرہ رہا ہے کہ غلطی خود کرتے ہیں اس کا ساراملبہ بیوروکریسی پر ڈال دیا جاتا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی وزرا ء کو بچا کر سارا الزام بیوروکریسی پر لگا دیا گیا، اب پیٹرول کا بحران خود وزراء نے پیدا کیا اور اسکی سزا بیوروکریسی کو دی گئی ،موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے ،عوام کا بھرپوراستحصال کیا جا رہاہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ،سید چن شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا موٹو صرف یہ ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،مگر اتنی جلدی اب وہ لوٹ مار کر کے فرار نہیں ہو سکیں گے ،بلکہ عوام بہترین منصف ہے اب موجودہ حکمرانوں کا وہ تاریخی احتساب ہوگا کہ وہ اپنے تمام اثاثہ جات وطن واپس لائیں گے اور عوام ان سے پورا پورا حساب لیں گے،انھوں نے کہا کہ غلط کام یہ خود کرتے ہیں اور بعد ازاں سارا الزام سیکرٹریوں پر لگا دیتے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران واقعی نا اہل ہیں اور انھیں حکومت میں رہنے کا اب کوئی حق نہیں رہا، یہ تو پہلے ہی چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ٹیکسلا واہ میں اس وقت قانون نام کی کوئی چیز نہی بلکہ مکمل ڈاکو راج قائم ہیں پولیس کی مسلسل نا اہلی کی وجہ سے کوئی دن ایسا خالی نہیں جاتا جس دن ٹیکسلا واہ میں دو چار ڈکیتیاں چوریاں اور راہزنی کی وارداتیں رونما نہ ہوں کتنے شرم کی بات ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے حلقہ کے عوام ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم و کرم پر ہیں ۔حکمران محض بیانات سے کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں ، پولیس مجرموں کو پرٹوکول دے رہی ہے عوام کی شکائت پر کوئی کان نہیں دھرتا ،انکا کہنا تھا کہ عوام کو سستا انصاف اسوقت میسر آئے گا جب ملک میں ایماندار ، دیانتدارقیادت ہوگی ،جن کو اللہ کا خوف ہوگا ،جو عوام کو جواب دہ ہونگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button