تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، سیدافتخارالحسن

Syed Iftikhar Ul Hasan Shah (MNA)ڈسکہ(نامہ نگار)حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی مکمل بحالی تک ہم لوگ نہ صرف متحرک بلکہ سیلاب زدگان بھائیوں سے ہر طرح کے رابطے میں ہیں اور رہیں گے بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی نے کئی دیہاتوں کو متاثر کیا اور کسانوں کی کروڑوں رو پے مالیت کی فصلیں سیلاب برد ہو گئی ہیں حکومتی ادارے سیلاب کی زد میں آنیوالے متاثرہ افراد کوفوری افراد مدد فراہم کر رہے ہیں اور انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ ادویات غذااور دوسری بنیادی چیزیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 113سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ نے یونین کونسل ستراہ کے سیلاب زدہ علاقوں چھانگی ،چھانگا ،شتاب گڑھ ،بھگت پور ،بیگے والی ،کھنڈو والی ،چیانوالی ،فقیرانوالی ،کوٹ موہل،ڈوگری مسلم ،نواں پنڈ ،بڈھا گورائیہ اور کلیر کوٹ کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر رانا افضل ایم پی اے حلقہ 128،حاجی وارث گجر ،چیئرمین انجمن تاجران ستراہ ڈاکٹر کرامت علی زاہد ،میاں تنویر حسین ،چوہدری آصف اعجاز سندھو و دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں کو ئی کسی قسم کی کو تاہی یا تاخیر نہیں کی جائے گی انتظامیہ سیلابی پانی کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر ے اورممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور کاشتکاروں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر حکومت پنجاب ان کا ازالہ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سمینار کا انعقاد ٹی ایم اے ہال رینالہ خورد میں ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker