تازہ ترینعلاقائی

پیپلزپارٹی مستعفی نہیں ہوگی، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جنگ کرے گی، خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اداروں  سے اپیل کی ہے کہ سسٹم کوچلنے دیا جائے۔کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مستعفی نہیں ہوگی۔ پارلیمنٹ میں بیٹھ کرجنگ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاگل ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو صرف سندھ میں  دہشتگردی اور کرپشن کیوں نظر آرہی ہے؟ ڈاکٹر عاصم ان کو دہشت گرد نظر آتے ہیں تو پنجاب میں بھی ایک وزیراعلانیہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم ایم کیو ایم کو پیسے دیتے تھے تو پھر ایم کیو ایم کے استعفے کرانے کے بجائے اسے دہشتگرد قراردیا جائے۔ اپوزیشن لیڈرکا کہناتھا کہ میاں صاحب پر اس لئے الزام لگا رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے بڑے  ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن  ارکان کے استعفے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ارکان نو لاکھ روپے تنخواہ کی بجائے اپنی عزت کی فکر کریں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی تاریخ کا سنہرا دن، گوادر بندر گاہ کا باضابطہ افتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker