پاکستانتازہ ترین

پیٹرول بحران پر خورشید شاہ کی ن لیگ حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیٹرول بحران پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا، حکومت بتائے اگر سازش ہوئی ہے تو کس نے کی؟۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول بحران پر حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، خاموش نہیں بیٹھیں گے، غلطیوں کی نشاندہی کرینگے، حکومت کو نیچا دکھا کر پاکستان ڈبونا نہیں چاہتے، حکومت کو جگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے پٹرول بحران کب حل ہوگا، تیل کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا تو اقدامات کیوں نہیں کئے گئے، کسی مسئلے کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا، حکومت بتائے سازش ہوئی تو کس نے کی؟۔ پی پی رہنماء کہتے ہیں کہ کیا بحران کے ذمہ دار وزیراعظم خود ہیں؟، پیٹرول کی قلت کی تحقیقات سپریم کورٹ کے سینئر جج سے کرائی جائے، پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے، ہمارے وزراء رات 1 بجے بھی وزیراعظم کو اٹھاتے تھے، ہمارے دور میں بحران رات میں ہی حل ہوجاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button