پاکستانتازہ ترین

ملک میں لیٹروں اورچوروں کی حکمرانی ہے،سید منور حسن

اسلام آباد(بیوروچیف) جماعت اسلامی نے ملکی مسائل کا حل انقلاب سے مشروط کردیا،منورحسن کہتے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں قومی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔اسلام آباد میں امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اورمہنگائی لازم وملزوم ہیں،زرداری جب تک صدر ہیں ملکی معیشت ڈوبتی رہے گی،ملک میں لیٹروں اورچوروں کی حکمرانی ہے ،اب انقلاب ناگزیر ہوچکا ہے،عوام لیٹروں کو ووٹ دیکرامیدیں وابستہ کرلیتے ہیں ،انتخابات کے ذریعے ملک میں انقلاب ممکن ہے،نصف صدی سے جو لوگ اقتدارپر قابض ہیں وہ ہی کشمیریوں کوآزادی نہیں دلانا چاہتے اوربھارت کیساتھ دوستی کرکے کشمیرکازکونقصان پہنچانا چاہتے ہیں،ظالم معاشرے کو اسلامی معاشرے میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بیس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹروے پولیس کے تین افسرشدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker