پاکستان

لاہور:حافظ سعید کے خلاف امریکا کا یہ اقدام بھارت کو خوش کرنے کے لیے ہے،سید منور حسن

لاہور(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جماعتہ الدعوتہ کے امیر حافظ محمد سعید کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کرنا قابل مذمت ہے، امریکہ کے پاس دلیل کی قوت نہیں رہی اور اب وہ اسلحے اور دھونس کے ذریعے اسلام پسند قوتوں کا گلا دبانا چاہتا ہے۔پاک نیوز کے نمائندے کے مطابق سید منورحسن نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام بھارت کو خوش کرنے کے لیے ہے، حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنا انسانیت سوز اور اخلاق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا امریکا کو کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی نظر نہیں آتی ہے، امریکا کی منافقانہ پالیسیوں نے خطے کا امن تباہ کردیا ہے،پوری پاکستانی قوم حافظ سعید کے ساتھ ہے اور ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کورونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker