تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: عوام کی بلاتفریق خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں اترا ہوں، امیدوار برائے کونسلر

ٹیکسلا ( نامہ نگار)آزاد امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 2 محلہ موہڑہ شاہ ولی شاہ سید نوید عباس نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت کا مشن لے کر سیاست کے میدان میں اترا ہوں، ہم نے ہمیشہ بلا تفریق خدمت کی ہے محلے کے مسائل سے مکمل آگاہی رکھتا ہوں ماضی میں علاقے میں کوئی قابل قدر کام نہیں ہوا محلے میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ عرصہ دراز سے چل رہا ہے کسی سیاسی جماعت نے اسکو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاس ے گفتگو کے دوران کیا۔انکا کہنا تھا کہ گندگی سے علاقہ میں تعفن پھیل رہا ہے لوگ موزی امراض میں مبتلا ہورے ہیں مگر کسی کو یاہں کے باسیوں کا خیال نہیں تاہم ہم اسکوذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں کوڑا پھینکنے کے لیے ڈرم نہیں ہیں بچوں کے لیے سکول نہیں ہے گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیاسی پارٹیاں صرف اور صرف عوام کو تقسیم کر کے اپنے اپنے گروپ بنانے میں لگی ہوئی ہیں مسلم لیگ ن مرکز اور صوبے میں حکومت کر رہی ہے اورتحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے ٹیکسلا سے ہیں موہڑہ شاہ ولی شاہ سے ووٹ لے کر انھوں نے اس علاقے کو لاوارث چھوڑ دیا اور اب جب بلدیاتی الیکشن آئے ہیں تو وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے کے لیے آئے ہیں عوام کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے عوام انکا احتساب ووٹ کے ذریعے کریں گے، عوام کااتحاد مفاد پرستوں کو بہا لے جائے گا،وارڈ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا،وارڈ کی عوام نے جس جذبے اور محبت کا اظہار مجھ پر کیا ہے اسے میں کبھی نہیں بھلا سکتا، اہلیان موہڑہ شاہ ولی شاہ جس جوش و جذبے سے میرا ساتھ دے رہے ہیں یہ انکی اچھی سوچ ہے کیونکہ یہ وارڈ میں تعمیر و ترقی اتفاق و اتحاد چاہتے ہیں، انشااللہ یہ لوگ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال پر فخر کریں گے اور مجھے بھی اپنے ووٹروں سپورٹروں پر فخر ہے۔ 5دسمبر کو اہلیان علاقہ ہیرے کے نشان پر مہر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button