پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے 3بم پروف گاڑیاں خریدنے کا حکم دیدیا

کراچی (بیورو رپورٹ)حکومت سندھ نے تین بم پروف ایس ڈبلیو،وی ایکس ٹربو لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بم پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔ حکومت سندھ نے تین بم پروف ایس ڈبلیو،وی ایکس ٹربو لینڈ کروزرخریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بم پروف تین لینڈ کروزر کی مالیت 12 کروڑ 45 لاکھ روپے ہے۔ایک بم پروف لینڈ کروزر چیف سیکرٹری سندھ کو فراہم کی جائیگی۔ دیگر گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی کی کراچی آمد کے موقع پر دستیاب ہونگی۔ یہ اقدام حساس اداروں کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیتوں پر حملے کے پیش نظر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نواحی قصبہ مرولہ شریف، اوباش شخص نے جان سے ما رنے کی دھمکی دیکر گن پوائنٹ پر خاتون کوزیادتی کا نشا نہ بنا دیا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker