تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: نبی پاکﷺ کے ناموس پر اپنی جانو ں کا نذرانہ دینے کیلئے ہروقت تیاررہناچاہئے،سید ریاض

بھائی پھیرو(نامہ نگار)دنیا بھر کے مسلمانوں کو نبی پاکﷺ کے ناموس پر اپنی جانو ں کا نذرانہ دینے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے ۔بیرونی قوتیں کبھی نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخی کبھی خاکے اور کبھی فلمیں بنا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہی ہیں مگر ہمیں اپنے پیارے محبوب کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر پیر سید ریاض حسین شاہ ،علامہ صاحبزادہ سیدحسین الدین شاہ،خواجہ نور الزمان عرف چن پیر شاہ ،ڈاکٹر سرفراز سیفی ،مفتی ضیا ء الحسنین صدیقی ،مولانا حافظ جمیل سعیدی اور مولانا ارتضیٰ نورانی نے بھائی پھیرو میں ’’لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ‘‘کے موقع پر بہت بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ دنیاکے کسی بھی خطے میں کوئی گستاخ رسول یہ نہ سمجھے غیرت مند مسلمان ان تک نہیں پہنچ سکتے ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں نبی پاک ﷺکے عاشق ہر اس جگہ پہنچ سکتے ہیں جہاں گستاخ رسول موجود ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا اولیاء کرام اور علماء اہلسنت کی کوششوں سے یہ ملک حاصل کیا گیااور پاکستان کے غیور عوام نبی پاکﷺکی ناموس پر جانیں قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔ ڈاکٹر سرفراز سیفی نے کہاجب تک نبی پاک کے نام لیوا باقی ہیں کوئی گستاخ ان کی ناموس پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا ہے ریلی سے حافظ محمد یعقوب ،مولانا رفاقت مصطفائی ، مولانا ضیا ء لحسنین نظامی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ، ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker