تازہ ترینعلاقائی

بہاول پورکوکسی اورصوبہ میں شامل کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ب، سیدتابش الوری

بہاول پور﴿ بیو رو چیف ﴾ بہاول پورکوکسی اورصوبہ میں شامل کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بہاول پورکے عوام بہاول پور کی صوبائی بحالی کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کوسیاسی نشانہ عبرت بنادیں گے پی پی پی کواسکے تاوان دوست نقصان پہنچارہے ہیں صدرزرداری بہاول پورصوبہ کی بحالی کاریفرنس بھیج چکے ہیں اوریہ پرانی راگنی الاپ رہے ہیںیہ بات معروف پارلیمنٹرین اور تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی ترجمان سیدتابش الوری نے ایک بیان میں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے اس بیان پرتعجب کااظہار کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پی پی پی اپنے سابقہ موقف پرنظرثانی کرکے پنجاب اسمبلی میں بہاول پورکی صوبائی بحالی کی متفقہ قرارداد کی حمایت کرچکی ہے پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے خود یہ قرارداد پڑھی اوراسے متفقہ طورپر منظورکرایا اسکے بعد پی پی پی نے ایک اورسبقت لی اور صدرزرداری نے چندہفتہ پہلے بہاول پور صوبہ کی بحالی اورصوبہ ملتان کی تشکیل کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کوریفرنس بھجوایا جس کے مطابق اس مقصد کیلئے پارلیمانی کمیشن کے بارہ اراکین نامزدکردیئے گئے ہیں اور پنجاب اسمبلی سے دوارکان کی نامزدگی باقی ہے سید تابش الوری نے کہاکہ بحالی صوبہ کی حمایت کرے باعث پہلی مرتبہ عوام میں پی پی پی کاامیج بہترہواہے لیکن اسکے کچھ لیڈر اپنے غیر زمہ دارانہ بیانات سے اسے ملیامیٹ کردیناچاہتے ہیں پی پی پی کی مرکزی قیادت کوایسے لوگوں کااحتساب کرناچاہیے اورانکی زبانوں کو لگام دینی چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس کا قماربازی کے اڈا پرچھاپہ،داؤ پرلگی رقم سمیت چھ جواری گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker