پاکستانتازہ ترین

گیلانی حج کرپشن،ایفی ڈرین،رینٹل پاور،اوراین آئی سی ایل اسکینڈلزپرقوم کو جوابدہ ہیں،سید وسیم اختر

بہاولپور﴿نمائندہ خصوصی﴾ امیر جماعت اسلا می پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک قوم کرپٹ اور نا اہل امریکی غلام حکمرانوں کو مسترد نہیں کرتی امریکی مداخلت کا خا تمہ نہیں ہوسکتا ۔ عوام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے باری کے بخار سے تنگ آچکے ہیں۔یوسف رضاگیلانی حج کرپشن،ایفی ڈرین،رینٹل پاور،این آئی سی ایل اور عدنان خواجہ جیسی درجنوں غیر قانونی تقرریوں پر قوم کو جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں منا فقت کی سیاست کرنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنادیں گے۔ ملک کے اندر لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔موجودہ حکومت نے مفاہمت کے نام پر ملکی خود مختاری و سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے۔ملک کے اندر گھنٹوںکی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پر تشدد احتجاج جاری ہے لوگ مررہے ہیں مگر مجال ہے کہ حکمرانوں کے کانوں پر جون تک رینگ جائے۔مہنگائی ،بے روزگاری،غربت،لاقانونیت،ڈرون حملے اور توانائی کے بحران نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔پاکستان کو ایسی صالح اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو ملکی مفادات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقا ت استوار کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں استحکام اور پائیدار امن کے لئے سیاسی بنیادوں پر بھر تی کئے جانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔پارلیمنٹ اور ملکی ادارے اب بھی اگر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے توملک نہیں بچے گا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے 9/11 کے ڈرامے کے بعد سے لے کر اب تک 8لا کھ مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اس نام نہاد جنگ میں ملکی معیشت کو 68ارب ڈالر کا نقصان اور40 ہزار کے قریب پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بدلتی ہوئی بساط کو سمجھیں۔ایسی پالیسیاں ترتیب دیں جائیں جن پر امریکی غلامی کی چھاپ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  عید الاضحی سنت ابراہیمی زندہ کرنے کا دن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker