تازہ ترینکھیل

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز: فاتح کون؟ آج فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاک انگلینڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا فاتح کون؟ آج فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔میزبان پاکستان اور انگلینڈ کی ٹٰیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ مہمان انگلش ٹیم نے سیریز کا چھٹا میچ 8 وکٹوں سے آسانی سے جیت کر سیریز تین تین سے برابر کی۔اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے دو دو میں کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ہفتہ کو دونوں ٹیموں نے آرام کیا، آج آخری میچ سے قبل کھلاڑی مختصر ٹریننگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button