تازہ ترینکھیل

ویمنزٹی20وارم اپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

کولمبو(نمائندہ سپورٹس یاسرخان) ویمنز ورلڈ ٹی20کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کوچار وکٹوں سے شکست دے دی، اسماویہ اقبال نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹریک کرنے والی اسماویہ اقبال کی تباہ کن بولنگ کے سامنے سری لنکن ٹیم 8وکٹوں پر صرف 77رنز ہی بناسکی۔ کپتان شیشی کیلا سروردھنے38رنزبناکر نمایاں رہیں، اسماویہ اقبال نے 11رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں ، سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑویں کو آوٹ کیا،78رنز کا آسان ہدف بھی پاکستان نے چھ وکٹوں پر حاصل کیا، ثناء میر نے 18رنز بنائے، اسماویہ اقبال نے ساگیندوں پر 13رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  مولاناعبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker