تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی20 ،پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ آج ہوگا

پالی کیلے(نمائندہ سپورٹس) ٹی 20ورلڈ کپ کے عالمی مقابلوںمیں پاکستانی ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف گروپ ڈی میں دوسرا اور اہم ترین میچ کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں آنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ایک بار کوالی فائی کرچکی ہے۔ بنگلہ دیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر مشرفی مرتضٰی ان فٹ ہوگئے ہیں۔ دونوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا، شکیب کے بارے میں ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پرویزمشرف قصور کے بعد کراچی سے بھی مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker