تازہ ترینکھیل

ورلڈٹی ٹوینٹی:آج جنوبی افریقہ کاسامنازمبابوےسےہوگا

سری لنکا(نمائندہ سپورٹس یاسر خان) ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ جس میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔ ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کے تیسرے روز واحد میچ میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں ہمبن ٹوٹا کے میدان میں مدمقابل آئیں گی۔ گروپ سی میں جنوبی افریقہ کا یہ پہلا جبکہ زمبابوے کا دوسرا میچ ہوگا۔ زمبابوے کو پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کے ہاتھوں بیاسی رنز سے شکست ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس کے سپر ایٹ میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ اسٹارز کرکٹرز سے سجی جنوبی افریقہ کی ٹیم ایونٹ کی فیوریٹ ٹیموں میں شامل ہے، جو بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی مضبوط ہے

یہ بھی پڑھیں  بچوں کو امتحانات دینے دیں،دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے،مراد راس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker