تازہ ترینکھیل

پاکستان نے دوسرا ٹی 20 جیت لیا

پاکستان نے سری لنکا کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تئیس رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی کی سیریز برا بر کردی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو بائیس رنز بنا کر سری لنکا کو میچ اور سیریز جیتنے کے لئے ایک سو تئیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 99رنزبنا کر آئوٹ ہو گئی ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی فیل ہوگئی۔ اوپنر شہزاد احمد صرف چھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ خالد لطیف صرف ایک رنز بنا سکے ۔ عمر اکمل بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہیں ٹہر سکے اور اسکور میں صرف پانچ رنز کا اضا فہ کر سکے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے محتاط کھیلتے ہوئے چونتیس گیندوں پر چوبیس رنز بنائے ۔ شاہدآفریدی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے واحد نصف سینچری بنائی انہوں نے باون رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ شعیب ملک ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے ستائیس رنز پر آئوٹ ہوگئے ۔ یاسر عرفات ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے لوکا راچی نے اکتیس رن زدیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پریرا نے اکتیس رنز دئے انہوں نے ایک وکٹ لی ۔کلا سیکارا سب سے زیادہ کامیاب بائولر رہے انہوں نے تیرہ رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ وکٹ گری  اور سری لنکا کو 123 رنز کا ہدف دیاجبکہ سری لنکا کی پوری ٹیم99 رنز پر آوٹ ہو گئی

یہ بھی پڑھیں  خان جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker