علاقائی

حاصل پور میں ٹی۔ بی کے بارے میں چک 90 فتح میں سیمنار

حاصل پور(بیورو چیف )حاصل پور چک 90F میں ٹی ۔بی آگاہی کے سلسلے میں سیمنار منعقد ہوا۔ جس میں سوشل آگنائزر میڈیم عطرت بتول نے ٹی۔بی کے بارے میں مکمل معلومات ناظرین تک پہنچائیں۔بعد میں ڈاکٹر ظفر بلوچ سوشل آگنائزرنے بتایا کہ یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے ڈاکٹر ظفر اقبال خرم ایم ایس حاصل پور نے بتایا کہ حاصل پور سول ہسپتال میں پنجاب کی بہترین لیباٹری قائم ہے جس میں ہمہ وقت عملہ آپ کی خدمت کے لئے مصروف عمل رہتا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر محمد محسن چوہدری نے بتایا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے احتیاطی تدابیر کی معلومات فراہم کیں ڈاکٹر نسیم الحق چوہدری نے بتایا کی ٹی ۔بی کا مرض خود کش بمبار ہے جو سالانہ 10 سے 15 مرض پیدا کرتا ہے اس لئے معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ اپنے اردگرد ایسے مریضوں کی نشاندھی کریں تاکہ معاشرے کو ٹی ۔بی فری بنایا جاسکے آخر میں پروگرام ختم کر تے ہوئے محمد انوار الحق چوہدری نے نیشنل ٹی۔بی کنٹرول پروگرام کے تعاون سے انٹر ٹینمنٹ بکس تقسیم کئے۔ اور حاظرین کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر مبارک علی نے بتایا کہ ہمارے پاس BHU میں ٹی ۔بی کے مریضوں کے لئے وافر تعداد میں میڈسن موجود ہیں لیکن مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ پہلے اپنا مکمل چیک آپ اور ٹیسٹ وغیرہ کروائے اور دوائی ہمارے سنٹر سے مفت حاصل کریں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ثاویہ مزمل رامے نے بتایا کہ سو شل ویلفیئر بیت المال کی طرف سے سول ہسپتال حاصل پور میں آوٹ ڈور اور ان ڈور مریضوںکیلئے 1000سے2000 روپے روزانہ ادویات کے لئے مقرر ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker